روس-یوکرین تنازعہ کے 100 دن مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اپیل

2022/06/04 16:28:00
شیئر:
مقامی وقت کے مطابق 3 جون کو، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونی گوئترس نے یوکرین اور روس کے درمیان تنازع کے 100 ویں دن پر ایک بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ پہلے ہی ہزاروں جانیں لے چکا ہے، تباہی مچا چکا ہے، لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں ، عالمی سطح پر توانائی اور مالیات کا بحران شدید تر ہو چکا ہے۔ یہ صورت حال کمزور لوگوں، غریب قوموں  اور  پسماندہ معیشتوں کو مزید  متاثر کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ تنازع کے پہلے دن سے ہی  انسان دوست بحران سے نمٹنے میں یوکرینی عوام کی مدد کر رہی  ہے ۔ گوئتریس نے تشدد کے فوری خاتمے اور تمام ضرورت مندوں کو غیر محدود انسانی امداد فراہم کرنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ فریقین اس جنگ کے خاتمے کے لیے جتنی جلد مخلصانہ سفارتی کوششیں کریں اتنا ہی بہتر ہے اور اقوام متحدہ ان تمام کوششوں کی حمایت کے لیے تیار ہے۔