روس پر پابندیاں خود یورپی یونین کو متاثر کررہی ہیں،یورپی یونین کے اقتصادی اہلکار

2022/06/05 15:51:41
شیئر:
4 جون کو اقتصادی امور کے ذمہ دار یورپی کمشنر جینٹی لونی نے اطالوی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ یورپی یونین روسی معیشت کا مقابلہ کرنے اور رکن ممالک پر پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کے درمیان توازن چاہتا ہے لیکن صرف پابندیاں روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کو نہیں روک سکتیں۔ یہ پابندیاں کسی حد تک یورپی یونین کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ، روس کے خلاف یورپی یونین کی مزید پابندیوں میں روسی گیس کی پابندی شامل نہیں ہوگی۔
4 جون کو  روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بوسنیا کے ایک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے علاوہ روس دیگر خطوں میں تیل کی برآمدات کو بڑھا رہا ہے۔ تیل کی موجودہ بلند بین الاقوامی قیمتوں کی وجہ سے، 2022 میں روس کے توانائی کے برآمدی منافع میں نمایاں اضافہ ہوگا، اور یورپی یونین کی پابندیوں کی وجہ سے روسی ریاستی بجٹ کو نقصان نہیں اٹھانا پڑے گا۔
2 جون کو، یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کے چھٹے دور کی منظوری دی، جس میں 75فیصد روسی تیل کی درآمد پر فوری پابندی اور اس سال کے آخر تک روس سے یورپی یونین کے تیل کی درآمدات میں 90فیصد کمی شامل ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے اسی دن خبردار کیا کہ یورپی یونین خود پابندیوں کا شکار ہوگی، اور روس پر "تیل کی پابندی" عائد کرنا "خود کو تباہی" کے دہانے پر پہنچانے کے مترادف ہوگا۔