بنگلہ دیش کے کنٹینر گودام میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہو گئی

2022/06/06 11:49:42
شیئر:

 پانچ   جون  کی شام آٹھ  بجے تک، جنوب مشرقی بنگلہ دیش کے چٹاگانگ میں کنٹینر  گودام میں آگ لگنے سے کم از کم 49 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو ئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی فائر سروس نے بتایا کہ کم از کم نو فائر فائٹرز بھی  ہلاک ہو ئے ہیں۔

یہ حادثہ بنگلہ دیش کی چٹاگانگ بندرگاہ سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر سیتا کنڈا اپازی علاقے میں ایک نجی کنٹینر  گودام میں پیش آیا۔ 4 تاریخ کی شام کو گودام میں رکھے ایک کنٹینر میں آگ بھڑک اٹھی۔ ایک کنٹینر میں کیمیکل کی موجودگی کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی، جس سے مزید کنٹینرز پھٹ گئے ۔

حادثے کے بعد بنگلہ دیشی فوج، پولیس اور فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم  پانچ  جون کی شام آٹھ   بجے تک آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا تھا۔

بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ اور دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے دو خصوصی کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں اور متعلقہ اداروں کا اندازہ ہے کہ اس حادثے سے ہونے والے معاشی نقصان کا تخمینہ 110 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔