چین میں رولر اسکیٹنگ کرنے والے نوجوان

2022/06/06 14:57:14
شیئر:

ہر اختتام ہفتہ پر چین بھر کےچوکوں، چوراہوں اور پارکوں میں نوجوانوں کا ایک گروپ ضرور نظر آتا ہے جو ہوا کی طرح ادھر سے ادھر اُڑ  رہے ہو تے ہیں۔ یہ رولر اسکیٹنگ کے دلدادہ، توانائی سے بھر پور چینی نوجوان ہیں۔ رولر اسکیٹنگ جو پہلے صرف ورزش اور تفریح تھی، اب ایک باقاعدہ کھیل بن چکی ہے۔ اب رولر اسکیٹنگ کے متعدد مقابلے منعقد ہوتے ہیں جن  میں ا سپیڈ رولر اسکیٹنگ، فگر رولر اسکیٹنگ، فری سٹائل رولر اسکیٹنگ، ایکسٹریم رولر اسکیٹنگ، اور پہاڑی نشیب وغیرہ شامل ہیں۔