امریکہ میں گزشتہ ویک اینڈ کے دوران بڑے پیمانے پر فائرنگ کے 13واقعات میں 16 افراد ہلاک

2022/06/07 11:41:59
شیئر:

6 جون کو سی این این کے مطابق امریکہ میں گزشتہ ویک اینڈ کے دوران کم از کم بڑے پیمانے پر فائرنگ کے13 واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

رواں سال امریکہ میں اب تک 246 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ 2020 میں اسی عرصے کے دوران 161 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے تھے  جبکہ 2019 کے دوران یہ تعداد 154 رہی تھی۔