امریکی صدر کی طرف سے موجودہ بلند افراط زر سے نمٹنے کے لیے سابق صدر ٹرمپ کی طرف سے چین پر عائد کیے گئے کچھ محصولات کو ختم کرنے پر غور کا مطالبہ

2022/06/07 17:02:55
شیئر:

 

لیون حے زاؤ باؤ کے مطابق، یو ایس کامرس سکریٹری ریمنڈو نے 5 جون کو کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی ٹیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موجودہ بلند افراط زر سے نمٹنے کے لیے سابق صدر ٹرمپ کی طرف سے چین پر عائد کیے گئے کچھ محصولات کو اٹھانے پر بحث کریں۔

بائیڈن نے پچھلے مہینے کہا تھا کہ افراط زر سے نمٹنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وائٹ ہاؤس امریکہ میں اشیا کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے ٹرمپ دور میں امریکہ کو برآمد کی جانے والی چینی اشیا پر عائد محصولات کو کم کرنے یا مکمل طور پر منسوخ کرنے پر غور کر رہا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ چار سال سے جاری چین -امریکہ تجارتی تصادم ختم ہونے کی امید ہے۔