امن ہی واحد راستہ ہے جس سے خواتین اور بچوں کو نقصان سے بچایا جاسکتا ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چینی نمائندے

2022/06/07 16:11:34
شیئر:

 6 تاریخ کو، اقوام  متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کے تنازعے میں جنسی تشدد اور انسانی اسمگلنگ پر  ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔ چینی نمائندے نے تنازع کے فریقین پر زور دیا کہ وہ بین  الاقوامی قانون کی پاسداری کریں اور شہریوں کو ہر قسم کے تشدد سے بچانے کے لیے  اقدامات کریں۔چینی نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ امن کی بحالی سے ہی خواتین اور  بچوں کو  تنازعات کے صدمے سے بنیادی طور پر بچا جا سکتا  ہے۔

 اقوام  متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے ڈائی بنگ نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان  تنازع چوتھے مہینے میں داخل ہو گیا ہے اور خواتین اور بچوں کو درپیش سکیورٹی خطرات  خاصے تشویشناک ہیں۔ تنازعات کے فریقوں کو بین الاقوامی قانون کی پابندی کرنی چاہیے  اور شہریوں کو ہر قسم کے تشدد سے بچانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں، بشمول خواتین  اور لڑکیوں کے خلاف جنسی تشدد اور انسانی اسمگلنگ۔ چین متعلقہ مجرمانہ کارروائیوں  کی نشاندہی اور سزا کے لیے فوری طور پر بین الاقوامی تعاون   اور خواتین اور بچوں  کو پہنچنے والے ثانوی نقصان کے خاتمے کی اپیل کرتا  ہے۔