کیوبا کی امریکی اختیار کے غلط استعمال پر تنقید

2022/06/07 11:36:04
شیئر:

6 جون کو، کیوبا کی حکومت نے ایک بیان جاری کیا جس میں میزبان ملک کے اختیار کا غلط استعمال کرتے ہوئے کیوبا، وینزویلا اور نکاراگوا کو براعظم  امریکہ کی نویں سربراہی سمٹ سے خارج کرنےپر امریکی حکومت پر تنقید کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے متعدد حکومتوں کے انصاف پسند مطالبات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے اس امتیازی موقف کو تبدیل نہیں کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام  ثابت کرتا ہے کہ وہ اس اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ میکانزم کو خطے میں اپنے تسلط پسند نظام کے آلے کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے تاکہ خطے کے ممالک کی خودمختاری اور آزادی کو محدود کیا جا سکے، اور لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کی  یک جہتی کی ترقی  میں رکاوٹ  ڈالی جائے ۔ 
کیوبا کی حکومت نے یہ بھی واضح کیا کہ  امریکہ نے سربراہی سمٹ سے قبل خطے کی  متعدد حکومتوں کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات کیے۔  اس دوران امریکہ نے سربراہی سمٹ میں  ان ممالک کی شرکت  کے لیے دباؤ، بلیک میلنگ، دھمکیوں اور  دھوکے جیسے گھناؤنے طریقے استعمال کئے ہیں ۔