ان کوششوں سے چین میں موسم گرما کے اناج کی بھر پور فصل ہو رہی ہے

2022/06/08 15:52:46
شیئر:

چین کی زراعت اور دیہی امور کی وزارت نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ  بڑے پیمانے پر مشینوں سے گندم کی کٹائی 28 مئی کو شروع ہوئی ہے۔ 6 جون تک ملک بھر میں 11.13 ملین ہیکٹر رقبے پر گندم کی کٹائی ہو چکی ہے، اور فصل کی کٹائی 55 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ توقع ہے کہ اس ماہ کے وسط تک چین میں 22 ملین ہیکٹر سے زیادہ گندم کو ذخیرہ  کر لیا جائے گا۔
اس سال موسم گرما کی فصل کی بہت سی خصوصیات ہیں۔ کئی جگہوں پر گندم کی پیداوار میں اضافہ ہوا  ہے۔ اس کی وجہ اعلیٰ معیار کی خصوصی گندم کے بیجوں کے انتخاب اورکھتی باڑی کی عمدہ انتظام و انصرام ہے۔ گندم کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ متوقع ہے۔
مشین کی کٹائی کا عمومی نفاذ اس موسم گرما کی فصل کی ایک اور خصوصیت ہے۔ رپورٹس کے مطابق گندم کی کٹائی کا مناسب دورانیہ پختگی کے صرف 3 سے 5 دن بعد ہوتا ہے اور 97 فیصد سے زیادہ گندم کی کٹائی مشین کے ذریعے کی جاتی ہے۔توقع ہے کہ اس سال چین کے وسطی اور مشرقی میدانی علاقوں میں99 فیصد سے  گندم کی کٹائی مشینوں سے کی  جائے گی۔