امریکہ میں بچوں کے خشک دودھ کی قلت بدستور جاری

2022/06/08 11:31:58
شیئر:

سات تاریخ کو اے بی سی نے امریکی "ڈیٹا ایگریگیشن" کمپنی کے حوالے سے بتایا کہ 22 سے 29 مئی کے دوران کیلیفورنیا، فلوریڈا اور لوزیانا سمیت نو ریاستوں میں بچوں کا خشک دودھ   90 فیصد آؤٹ آف اسٹاک رہا ہے۔ جبکہ ملک بھر میں خشک دودھ کی کمی کی شرح 73 فیصد سے زائد ہو چکی ہے۔

درحقیقت، امریکہ میں گزشتہ نومبر کے اوائل  ہی سے فارمولا ملک پاؤڈر کی قلت کے آثار نمودار ہونا شروع ہو چکے تھے۔رواں سال فروری میں، امریکہ میں بچوں کے خشک دودھ فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے ایبٹ نے اپنی مشی گن فیکٹری کو مصنوعات کی سیکیورٹی کے مسائل کی وجہ سے بند کر دیا تھا ، جس سے  یہ "ملک پاؤڈر بحران"   مزید بڑھا ہے۔ اس بحران سے نمٹنے میں امریکی حکومت سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے جبکہ یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے 16 مئی کو ہی  اعلان کر دیا تھا کہ وہ بیرون ملک سے  بچوں کے لیے خشک دودھ  کو امریکی مارکیٹ میں داخلے  کی اجازت دے گی۔