بارہویں برکس وزرائے زراعت کے اجلاس کا انعقاد

2022/06/09 15:52:03
شیئر:

بارہویں برکس وزرائے زراعت کا اجلاس آٹھ جون کو ویڈیو لنک ے ذریعے  منعقد ہوا۔ اجلاس کا موضوع تھا "برکس تعاون کو گہرا کرنا اور زراعت اور دیہی علاقوں کی مربوط ترقی کو فروغ دینا"۔ اجلاس میں عالمی غذائی تحفظ، غربت میں کمی کے حوالے سے زراعت اور دیہی علاقوں کے میدان میں  عملی تعاون کو مزید مروغ دینے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

عالمی غذائی تحفظ کو درپیش شدید چیلنجوں کے جواب میں، چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور کی طرف سے تین تجاویز پیش کی گئی ہیں۔  پہلی، خوراک کی حفاظت اور غربت میں کمی پر توجہ دیں۔ دوسری تجویز ہے کہ ڈبلیو ٹی او کے قواعد پر مبنی کثیرالطرفہ تجارتی نظام کی حفاظت کرنا اور زرعی تجارتی پالیسیوں کی ہم آہنگی کو بڑھانا ہے۔ تیسری یہ ہے کہ شراکت داری کو وسیع پیمانے پر بڑھایا جائے، تعاون کے امکان کو فروغ دیا جائے اور برکس میکانزم کے تحت ترقی پذیر ممالک اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ کثیر جہتی اور دوطرفہ زرعی تعاون کو مضبوط کیا جائے، اور عالمی خوراک اور زرعی حکمرانی کے لیے "برکس حل" فراہم کیا جائے۔