چین میں لکڑی کے روایتی فن تعمیر کا عالمی ثقافتی ورثہ

2022/06/09 12:00:40
شیئر:

11جون قدرتی اور ثقافتی ورثے کا دن ہے۔ چینی قوم کی 5,000سالہ قدیم تاریخ نے ایک شاندار تہذیب کی تخلیق کی ہے اور منفرد ثقافتوں اور رسوم و رواج کو تشکیل دیا ہے۔ ان میں بے شمار غیر مادی ثقافتی ورثے بھی شامل ہیں جو بنیادی طور پر "اظہار اور سوچ" کے ذریعے منتقل ہوئے ہیں اور غیر مادی صورتوں میں اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ پرفارمنگ آرٹس، لوک سرگرمیاں، رواج، تہوار، روایتی دستکاری کی مہارتیں اور دیگر زمرے اس میں شامل ہیں۔ چین کا لکڑی کا روایتی فن تعمیر عالمی معیار کے حامل غیر مادی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔

بہت ساری قدیم تہذیبوں کی پتھر کی عمارتوں کے برعکس، چین کی  لکڑی سے بنی روایتی عمارتیں لکڑی کے ڈھانچے کی خصوصیات کا بہترین استعمال کرتی ہیں۔ایسی عمارتیں سخت موسمیاتی حالات اور زلزلے کی شدت کو بھی نمایاں حد تک برداشت کر سکتی ہیں۔ یہ نہ صرف چینی کلاسیکی تعمیراتی جمالیات کا نمونہ ہیں بلکہ ہزاروں سالوں سے اپنا وجود برقرار رکھے ہوئے ہیں۔