شی جن پھنگ نے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا

2022/06/09 17:33:22
شیئر:

8 جون کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے جنوب مغربی چین کے صوبہ سیھچوان کے میشان شہر کا دورہ کیا۔ انہوں نےمشہور مقامی تاریخی اور ثقافتی آثار "سانسو مندر" کا خصوصی دورہ کیا  جو قدیم چین کے تین  نامور دانشوروں  کی عبادت گاہ ہے۔اس دوران انہوں نے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

سانسو مندر چین میں شمالی سونگ شاہی  خاندان کے دور میں ایک مشہور ادیب اور دانشور سو شی، ان کے والد سو شون اور ان کے چھوٹے بھائی سو جے  کی رہائش گاہ ہے۔شی جن پھنگ نے  کئی مواقع پر سیاسی حکمت سے بھری سو شی کی نظموں کا حوالہ دیا، اور ں ایک صاف ستھری اور دیانت دار پارٹی کی تعمیر کی اہمیت پر زور دیا ۔