امریکی عوام کی اکثریت ملک کی معاشی صورتحال پر شدید مایوسی کا شکار

2022/06/09 12:38:16
شیئر:

معروف جریدے فارچون کے مطابق امریکہ میں دہائیوں کی بلند ترین افراط زر اور بڑھتی ہوئی شرح سود کی وجہ سے امریکی معیشت کے بارے میں مایوسی 50 سالوں کی اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔شکاگو یونیورسٹی میں وال اسٹریٹ جرنل اور این او آر سی کے ایک نئے سروے کے مطابق، تقریباً 83 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ معیشت کی حالت خراب ہے یا اتنی اچھی نہیں ہے۔ این او آر سی 1972 سے ایسی رائے شماری کا انعقاد کروا رہا ہے اور اُس کے نزدیک امریکی عوام کے عدم اطمینان کی حالیہ شرح بلند ترین ہے۔ اس کے علاوہ، ایک تہائی سے زائد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ اپنی مالی صورتحال سے بالکل بھی مطمئن نہیں ہیں۔ چھیالیس فیصد نے کہا کہ ان کے پاس رواں سال اپنے معیار زندگی کو بہتر کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے، اور 38 فیصد نے کہا کہ ان کی مالی حالت پچھلے کچھ سالوں کے مقابلے میں ابتر ہے -