الاسکا کے مقامی باشندوں کی کووڈ-۱۹ سے ہلاکتوں کی شرح سفید فام الاسکن باشندوں کی شرح سے تین گنا زیادہ رہی

2022/06/10 19:38:42
شیئر:

KTOOپبلک میڈیاکے مطابق، امریکہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے وفاقی مرکز کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، الاسکا میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ الاسکا کے مقامی باشندوں کی اموات کی تعداد   بہت غیر متناسب ہے۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر، الاسکا کے مقامی باشندے  ریاست کی آبادی کا صرف پانچواں حصہ ہیں، لیکن کووڈ-۱۹ سے متاثرہ تمام اموات کا تقریباً ایک تہائی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق، مارچ 2020 میں وبائی بیماری کے آغاز سے  گزشتہ سال دسمبر کے درمیان مقامی باشندوں کی ہسپتال میں داخلے اور اموات کی تعداد سفید فام امریکیوں  کی تعداد سے تین گنا زیادہ رہی۔