یورپی پارلیمنٹ کی نام نہاد "سنکیانگ سے متعلق قرارداد" کی منظوری حقائق اور قانونی معلومات کے خلاف ہے،وزارت خارجہ

2022/06/10 17:26:03
شیئر:
10 جون کو وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ  لی جیان نے  یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے 9 جون کو منطور کردہ نام نہاد "سنکیانگ سے متعلق قرارداد" کے بارے میں کہا کہ  یورپی یونین میں چینی مشن کے ترجمان اور قومی عوامی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کی گئی نام نہاد "سنکیانگ سے متعلق قرارداد" حقائق اور قانونی علم  کے خلاف ہے، جان بوجھ کر چین کو بدنام کرتی ہے، چین کے اندرونی معاملات میں سراسر مداخلت کرتی ہے اور بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتی ہے۔ چین اس کی شدید مذمت اور  مخالفت کرتا ہے۔