چین عالمی قدرتی ورثوں اور ثقافتی و قدرتی ورثوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے

2022/06/11 17:14:34
شیئر:

گیارہ جون کو چین میں ثقافتی و قدرتی ورثے کا دن منایا جاتا ہے۔ چین عالمی قدرتی ورثوں اور ثقافتی و قدرتی ورثوں کی تعداد کے  لحاظ سے دنیا  میں پہلے نمبر پر ہے اور مجموعی طور پر ان کا تحفظ بہت اچھی طرح کیا گیا ہے۔

چین میں کل اٹھارہ عالمی قدرتی ورثے اور ثقافتی و قدرتی ورثے ہیں  جن کا کل رقبہ  ستر ہزار پانچ سو  مربع کلومیٹر ہے۔

 یہ ورثے چین میں سب سے نمائندہ ارضیاتی باقیات ، سب سے خوبصورت پہاڑوں، جنگلات، جھیلوں اور انتہائی نایاب اور خطرے سے دوچار حیاتیاتی انواع کی مؤثر طریقے سے حفاظت کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ چین نے    200 سے زائد ثقافتی آثار  ، غیر مادی ثقافتی ورثے، متعدد تاریخی اور ثقافتی شہروں، قصبوں اور دیہاتوں  کی بھی حفاظت کی ہے، جس سے سیروسیاحت کے شعبے میں متعلقہ مقامات کے لیے ہر سال 14 بلین یوآن سے زیادہ کی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔