افغانستان میں اہم جنگجو کمانڈر سمیت آٹھ باغی ہلاک

2022/06/12 16:57:55
شیئر:

۱۲جون کو طالبان عبوری حکومت کے  چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے شمالی صوبہ تخار میں عسکریت پسندوں کے ایک اہم کمانڈر سمیت آٹھ باغیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نےسوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ تخار کے صوبائی دارالحکومت تالقان کی پولیس ڈسٹرکٹ 4 میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے ایک خصوصی آپریشن کے دوران، اہم کمانڈر یونس ازبکستانی سمیت آٹھ باغی مارے گئے اور ان کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔   

صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالمبین صافی نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے کی دوپہر تالقان شہر میں آپریشن کے دوران آٹھ مسلح باغی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں ۔