مہنگائی امریکی گھرانوں کو اس طرح کچل رہی ہے کہ جیسے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔بلوم برگ

2022/06/13 19:42:38
شیئر:

بلوم برگ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق ، امریکہ میں پٹرول اور گھریلو اشیائے خرد و نوش   کی قیمتیں "ڈبل ڈجٹ" کی سطح سے بڑھ رہی ہیں اور شاید یہ صورتِ حال مزید خراب ہونے والی ہے۔
  اپریل کے اواخراور مئی کے اوائل میں کیے گئے سروے کے مطابق، تقریباً 31فی صدگھرانوں کے لیے معمول کے گھریلو اخراجات کی ادائیگی کسی حد تک یا بہت مشکل رہی،جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 25فی صد تھی۔ نو فیصد گھرانوں کے پاس کبھی کبھار یا اکثر  اوقات ناکافی خوراک ہوتی ہے ، یہ شرح ایک سال پہلے 7 فیصد  تھی۔