ماسکو میں یومِ روس منایا گیا

2022/06/13 11:06:45
شیئر:

12 جون "یوم روس" ہے، اور روس کے قومی دن کو منانے کے لیے روس کے دارالحکومت ماسکو میں سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اس دن روسی عوام کو مبارکباد کا پیغام بھیجا، جس میں ملک، معاشرے اور لوگوں کے لیے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا گیا اور روسی عوام سے متحد رہنے کی اپیل کی گئی۔
12 جون 1990 کو روسی سوویت فیڈرل سوشلسٹ ریپبلک کی پہلی عوامی کانگریس نے اقتدار اعلیٰ  کا اعلامیہ اپنایا۔اس دن کو بعد میں روس کے قومی دن کے طور پر تسلیم کیا گیا اور 2002 کے بعد اسے "یومِ روس" بھی کہا جانے لگا۔