امریکہ میں ایک ہی روز میں فائرنگ کے 25 واقعات

2022/06/13 09:52:33
شیئر:

امریکی غیر منافع بخش تنظیم "گن وائلنس آرکائیوز" کے اعداد و شمار کے مطابق،  12 تاریخ کو 16:00 EST تک، امریکہ کے کئی علاقوں میں فائرنگ کے 25 واقعات رونما ہوئے ، جن کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ گزشتہ 72 گھنٹوں میں امریکہ بھر میں فائرنگ کے 299 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مقامی وقت کے مطابق، 11 تاریخ کو واشنگٹن ڈی سی میں گن وائلنس کی روک تھام کے لیے طلباء کی قیادت میں "مارچ فار آور لائف" کے عنوان کے تحت کا ایک بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ  ساتھ امریکہ کی 50 ریاستوں کے  سینکڑوں شہروں میں ہزاروں لوگوں نے گن کنٹرول بل کی حمایت  کے لیے مارچ  میں حصہ لیا۔

امریکی کانگریس نے 12 تاریخ کو ایک بیان میں کہا کہ دونوں جماعتیں گن وائلنس سے نمٹنے کے لیے نئے اقدامات کے فریم ورک کے حوالے سے ایک معاہدے پر پہنچ گئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں جماعتوں نے صرف بنیادی اصولوں پر ایک معاہدہ کیا ہے، اور قانون سازی کا متن ابھی تک  تحریر نہیں کیا  گیا ۔