امریکہ میں متوقع عمر کم ہو رہی ہے ، امریکہ کےمقامی باشندےسب سے زیادہ متاثر

2022/06/13 19:40:33
شیئر:

کولوراڈو بولڈر یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق کے مطابق،  کووڈ-۱۹  کےدوران  امریکہ کےمقامی باشندوں کی متوقع عمر میں4.7 سال کی کمی واقع ہوئی، جو کہ سفید فام سے تقریباً تین گنا زیادہ جب کہ کسی اور نسلی گروہ سے بھی زیادہ ہے۔
 اس تحقیق میں یہ بھی پتا چلا ہے کہ 2021 میں، جب دنیا بھر میں متوقع عمر  2020 میں ہونے والی تاریخی کمی سے واپس پلٹتی دکھائی دے رہی تھی تب  امریکہ میں اموات کی شرح بڑھی ۔  
نسلی اقلیتوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا، اس دوران سیاہ فام امریکیوں میں متوقع عمر 3.25 سال اور ہسپانویوں میں تقریباً چار سال کم ہوئی جبکہ سفید فام میں یہ کمی 1.36 سال تھی۔