امریکی وزیر دفاع کے چین کو بدنام کرنے کے بیان پر چینی وزارتِ خارجہ کا جواب

2022/06/13 17:04:41
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے تیرہ جون کو منعقدہ پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ امریکہ نے بارہا چین کو بدنام کرنے کے لیے جعلی اطلاعات پھیلائیں جس سے امریکہ کا تنازع پیدا کرنےکا مذموم ارادہ اور اس کااصل تسلط پسندانہ چہرہ عیاں ہوا ہے۔
 اطلاعات کے مطابق ،امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے حالیہ دنوں ہونے والے  شنگری لا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ آبنائے  تائیوان میں واضح خطرات نظر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ،محاذ آرائی یا نئی سرد جنگ کی کوشش نہیں کرتا اور نہ ہی  نیٹو کے ایشیائی ورژن یا مخالف گروہ تشکیل دینے کی کوشش کرتا ہے۔
وانگ وین بین نے کہا کہ اس وقت آبنائے تائیوان میں امن و امان کا سب سے بڑا خطرہ تائیوان علیحدگی پسند قوتوں کی علیحدگی پسند سرگرمیاں اور ان کے لیے امریکہ کی حمایت ہے۔
انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنے دیئے گئے بیان کے مطابق عمل کرے اور تقسیم پیدا کرنے والے یا محاذآرائی کو ہوا دینے والے قول و فعل کا سلسلہ بند کرے۔