افغانستان میں دو بم دھماکوں میں کم از کم 8 افراد زخمی ہو گئے

2022/06/13 09:54:10
شیئر:

بارہ تاریخ کو افغانستان کے شمالی صوبے قندوز کے دارالحکومت قندوز شہر میں کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں ایک بم دھماکہ ہوا جس  سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ اسی دن مشرقی صوبہ کنڑ کے صدر مقام اسد آباد میں افغان سکیورٹی اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا جس میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے۔
فی الحال کسی فرد یا تنظیم نے دونوں بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔