روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ خوراک کے بحران کو بڑھا رہا ہے،ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل

2022/06/13 09:59:47
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 12تاریخ کو ، ڈبلیو ٹی او کی  ڈائریکٹر جنرل محترمہ نکوزی انکونجو اویلا  نے 12ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس میں کہا کہ دنیا کو غیر یقینی صورتحال اور متعدد بحرانوں کا سامنا ہے، جن میں روس یوکرین تنازعہ ، صحت، اقتصادی، ماحولیاتی اور جغرافیائی سیاسی بحران شامل ہیں۔یہ وقت ہے کہ کثیرالجہتی کی تاثیر کا مظاہرہ کیا جائے، کہ ڈبلیو ٹی او بین الاقوامی برادری اور لوگوں کی خدمت کر سکتا ہے، اور یہ کہ کثیرالطرفہ تجارتی نظام کو فعال رکھنا ہر کسی کے مفاد میں ہے۔
محترمہ  ایویلا نے نشاندہی کی کہ ڈبلیو ٹی او کو اب خوراک کے بحران سے نمٹنا چاہیے۔ خشک سالی، سیلاب، انتہائی گرمی  اور دیگر انتہائی موسمی واقعات کے اثرات اور سپلائی چین کی رکاوٹوں کے ساتھ مل کر  کووڈ۱۹ کی وبا نے عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، یہ صورتحال روس یوکرین تنازعہ کی وجہ سے مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال مئی کے مقابلے گندم کی عالمی قیمت میں 56 فیصد اضافہ ہوا ہے، اناج کی مجموعی قیمت میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، اور نباتاتی  تیل کی قیمتوں میں سال بہ سال45فیصد اضافہ ہوا ہے۔