خوراک اور زراعت کی عالمی تنظیم کی کونسل کا 170 ویں اجلاس 13 تاریخ کو شروع ہوا، ایف اے اوکے ڈائریکٹر جنرل چھو ڈونگ یو نےاجلاس میں کہا کہ زراعت کے لیے دیرپا امن اور سلامتی کی ضرورت ہے۔روس اور یوکرین کے درمیان تنازعات نے خوراک اور کھاد کی برآمدات میں کمی کی ہے ، جس کے نتیجے میں خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 2023 کے اناج کی فصل کو خطرہ لاحق ہوگا۔ انہوں نے امن اور ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے انسان ہمدردی کی کارروائی میں اضافے پر زور دیا۔
چھو ڈونگ یو نے اس سال ایف اے او کے کام اور کامیابیوں کا جائزہ لیا۔ عالمی غذائی سلامتی پر روس یوکرین تنازعہ کے اثرات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلےمیں مزید تجزیہ اور مناسب کارروائی کی جانی چاہیے۔ اس مقصد کے لیے،انہوں نے عالمی زرعی تجارتی نظام کو کھلا رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ زرعی برآمدات پر پابندی نہ ہو اور ان پر کوئی ٹیکس نہ لگایا جائے؛ اس کےعلاوہ ان ممالک میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے جو خوراک کی قیمتوں میں موجودہ اضافے سے شدید متاثر ہیں: خوراک کے ضیاع کو کم کیا جائے اور قدرتی وسائل کا بہتر، زیادہ موثر استعمال کیا جائے۔