عالمی بینک نے افغانستان کی امداد کے لیے اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم کو 150 ملین ڈالر کی ادائیگی کردی

2022/06/15 10:23:26
شیئر:

13 تاریخ کو اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک نے  افغانستان کےدیہی علاقوں کے لیے 150 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ ایف اے او نے کہا کہ فنڈز سے افغانستان میں مقامی کسانوں کو گندم کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی، جس سے تقریباً 2.1 ملین افراد کی مدد ہو گی۔ اس کے علاوہ، ان فنڈز کا استعمال مقامی زرعی آبپاشی کے نظام اور پانی کے تحفظ کی سہولیات کی مدد اور بہتری کے لیے کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے مطابق افغانستان کے لیے تقریباً 195 ملین ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔ رواں 150 ملین ڈالر پہلی قسط ہیں اور مزید 45 ملین امریکی ڈالر اگلے 24 ماہ میں جاری کیے جائیں گے۔