چین کے برآمدی شعبے میں ، سرحد پار ای کامرس کے تناسب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

2022/06/22 11:37:34
شیئر:

چین کے برآمدی شعبے سے متعلقہ اعدادوشمار کے مطابق سرحد پار ای کامرس برآمدات کا تناسب 2015 میں ایک فی صد سے بھی کم تھا جب کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ 4.6 فی صد تک پہنچ گیا ہے۔
پہلی سہ ماہی میں، امریکہ اور آسٹریلیا جیسی روایتی منڈیوں میں چین کی سرحد پار ای کامرس برآمدات میں تیزی سے اضافہ جاری رہا، جس میں سال بہ سال بالترتیب 97.9 فی صد اور 1.4 گنا اضافہ ہوا۔ اس وقت، ابھرتی ہوئی منڈیاں تیزی سے ترقی کر رہی ہیں، آسیان ممالک اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابستہ ممالک کے لیے چین کی سرحد پار ای کامرس کی برآمدات میں بالترتیب 98.5 فی صد اور 92.7فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔برآمدی مصنوعات کی اقسام میں بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ویلیو ایڈڈ میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2017 سے اب تک چین کی سرحد پار ای کامرس درآمدات اور برآمدات میں پانچ سالوں میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔ سرحد پار ای کامرس کی ترقی میں معاونت کے لیے، چین نے سرحد پار ای کامرس کے لیے ملک بھر کے 30 صوبائی یونٹس میں 132 جامع پائلٹ زون قائم کیے ہیں۔