امریکہ میں کووڈ۔19 کے باعث سفید فام افراد کی شرح اموات میں پہلی مرتبہ اضافہ

2022/06/23 16:03:19
شیئر:

 

سی این این کے مطابق گزشتہ چند مہینوں کے دوران امریکہ میں دو منفرد رجحانات سامنے آئے ہیں۔ ایک ، وبائی صورتحال میں پہلی مرتبہ ایشیائی لوگوں میں کووڈ ۔19 کے کیسز کی شرح زیادہ سامنے آئی ہے اور دوسرا ، سفید فام لوگوں میں شرح اموات کسی بھی دوسرے  نسلی گروہ سے زیادہ ہے۔
مئی کے پہلے ہفتے میں 75 سال اور اس سے زائد عمر کے سفید فام افراد میں اموات کی شرح سب سے زیادہ تھی۔ لیکن 50 سے 74 سال کی عمر کے لوگوں میں، سیاہ فام اور ہسپانوی افراد میں شرح اموات بدستور سب سے زیادہ رہی ہے۔مجموعی طور پر، وبائی صورتحال کی شروعات ہی سے سفید فام افراد  کے مقابلےمیں سیاہ فام، ہسپانوی اور امریکی آبائی باشندوں یا ریڈ انڈینز افراد  میں شرح اموات  تقریباً دو گنا زیادہ رہی ہے۔