14ویں برکس سربراہی اجلاس میں متعدد اقتصادی اور تجارتی کامیابیوں کا حصول

2022/06/26 17:15:58
شیئر:

چند روز قبل 14ویں برکس سربراہی کانفرنس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی جس کےمثبت نتائج برآمد ہوئے۔ چین کے نائب وزیر تجارت اور بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کے نائب نمائندے وانگ شو  وین نے 24 تاریخ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ 14 ویں برکس سمٹ میں ڈیجیٹل معیشت، سبز اور پائیدار ترقی، سپلائی چین تعاون اور ڈبلیو ٹی او اصلاحات کے لیے حمایت کی منظوری دی گئی اور  متعدداقتصادی اور تجارتی کامیابیاں حاصل ہوئیں.
وانگ شو  وین نے کہا کہ برکس ممالک کا تجارتی حجم دنیا کی مجموعی تجارت کا تقریباً 20 فیصد ہے، لیکن ان کے درمیان تجارت ان کی کل غیر ملکی تجارت کا صرف 6 فیصد بنتی ہے جو نسبتاً کم ہے۔اس لئے برکس تعاون میں  بڑی ترقی کی گنجائش موجود ہے. ہم سمجھتے ہیں کہ لیڈروں کی اس میٹنگ کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے، برکس ممالک تعاون کی رفتار کو مزید تیز کر دیں گے، اور برکس میکانزم کو عالمی اقتصادی بحالی اور پائیدار ترقی کے لیے ایک اکسیلریٹر بنائیں گے۔