ہسپانوی شہریوں کا نیٹو سربراہی اجلاس کے انعقاد کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ

2022/06/27 10:07:21
شیئر:

نیٹو کا سربراہی اجلاس 29 سے 30 جون تک اسپین کے شہر میڈرڈ میں منعقد ہوگا۔ 26 تاریخ کو ہزاروں افراد نے شہر کے مرکز میں "نیٹو کی مخالفت، امن کی حمایت" کے موضوع پر ایک بھرپور مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرین نے میڈیا بات چیت میں کہا کہ نیٹو اور امریکہ ،روس یوکرین تنازع کے ذمہ دار ہیں اور نیٹو کا وجود ، عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے "نیٹو سربراہی اجلاس کی مخالفت، جنگ کی مخالفت" کے نعرے بھی لگائے ۔
منتظمین کے مطابق تقریباً 30,000 افراد نے مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین میں سپین بھر سے لوگ شامل ہیں۔مظاہرین کے مطابق وہ اس نیٹو مخالف مظاہرے میں شرکت کے لیے آئے ہیں تاکہ نیٹو سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے اسپین کی مخالفت کی جائے اور عالمی امن کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا جائے .