ایران کی سعودی عرب کے ساتھ ایک دوسرے کے ممالک میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے کی حمایت

2022/06/27 10:26:08
شیئر:

26 تاریخ کی شام کو ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی سے ملاقات کے دوران کہا کہ  ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات میں ایران ، عراق کے تعمیری کردار کو سراہتا ہے اور ایران سعودی عرب کے ساتھ  ایک دوسرے کے ممالک میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے کی حمایت بھی کرتا ہے ۔
عبداللہیان نے ایران مصر تعلقات کے حوالے سے کہا کہ دونوں فریقوں کے مابین دوطرفہ تعلقات کا فروغ خطے کے مفاد میں ہے۔
ملاقات کے دوران، کاظمی نے علاقائی امور میں ایران کے کردار کی توثیق کی۔ انہوں نے کہا کہ عراق، ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے گا اور علاقائی ممالک کے درمیان بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔