اقوام متحدہ کا ٹیکساس میں تارکین وطن کی ہلاکتوں کی تحقیقات پر زور  

2022/06/29 10:06:08
شیئر:


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان  نے 28 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ اور میکسیکو کے حکام کو ٹیکساس میں تارکین وطن کی ہلاکتوں کی تحقیقات کرنی چاہیے اور اس واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔
انہوں  نے کہا کہ اس واقعے نے ایک مرتبہ پھر خطے میں تارکین وطن کی محفوظ نقل مکانی سرگرمیوں کے لیے ایک مضبوط ، منظم اور ضوابط پر مبنی جامع حکمت عملی کی ضرورت کو ظاہر کیاہے۔
انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں پر بھی زور دیا کہ وہ مہاجرین اور پناہ گزینوں سے متعلق عالمی معاہدے کے مطابق تعاون کو مضبوط کریں اور ایسی نا گہانی اموات کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔
اطلاعات کے مطابق امریکی حکام کو  27 تاریخ کو ٹیکساس میں ایک بڑے ٹرک سے 46 تارکین وطن کی لاشیں ملیں جبکہ چار افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے، جس سے اس واقعے میں اموات کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ یہ حالیہ برسوں میں امریکہ میں تارکین وطن کی ہلاکتوں کا بدترین واقعہ ہے۔