چین کا امریکہ پر ایران کے معقول مطالبات کا جواب دینے پر زور

2022/07/01 11:25:27
شیئر:

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چانگ  جون نے 30 جون کو ایرانی جوہری مسئلے پر سلامتی کونسل کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، ایرانی جوہری بحران کے آغاز کنندہ کے طور پر  ایران کے معقول مطالبات کا فعال جواب  دیتے ہوئے عملی اقدامات کرے۔ 
چانگ جون نے کہا کہ  امریکہ نے ایک جانب  معاہدے  میں واپسی کے لیے" کوشش "پر آمادگی ظاہر کی  لیکن  دوسری جانب اس نے حالیہ مذاکرات بحالی کے دوران ہی ایران اور تیسرے فریق پر پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا۔ یہ اقدام مذاکرات کی پیش رفت کے لیے سازگار نہیں ہے۔چانگ جون نے کہا کہ ایرانی جوہری بحران کے حل کے لیے بات چیت اور مشاورت ہی واحد درست راستہ ہے۔ تمام متعلقہ فریقوں کو  ایک دوسرے  کے ساتھ یکساں سمت میں آگے بڑھنا چاہیئے اور سیاسی اور سفارتی حل کی عمومی سمت پر قائم رہنا چاہیئے ۔ چین حالیہ عرصے میں یورپی یونین کے مثبت کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔