شی جن پھنگ کے دورہ ہانگ کانگ سے کیا اہم پیغامات دیے گئے؟

2022/07/01 15:27:40
شیئر:

 یکم جولائی کو ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کی 25 ویں سالگرہ ہے۔ 30 جون کو چینی صدر شی جن پھنگ ہانگ کانگ پہنچے اور کئی سرگرمیوں میں  شرکت کی۔
پانچ سال پہلے خصوصی طیارے کے ذریعے ہانگ کانگ پہنچنے کے برعکس، اس بار شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ کے لیے ایک خصوصی تیز رفتار ٹرین لی۔ ہانگ کانگ ویسٹ کو  لون اسٹیشن گوانگ چو، ڈونگ گوان، شینزین اور ہانگ کانگ  کو جوڑنے والی تیز رفتار ریلوے کا ابتدائی اسٹیشن ہے، اور گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی  تعمیر کی مائیکرو کاسم بھی ہے۔ 
ہانگ کانگ کے ویسٹ کولون اسٹیشن پر منعقدہ استقبالیہ تقریب میں صدر شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ کے اپنے دورہ کی پہلی تقریر کی۔سب سے پہلے انہوں نے ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کو گرمجوشی سے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ  انہوں نےہانگ کانگ کے لئے اپنی پوری توجہ سے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ میرا دل اور مرکزی حکومت کا دل ہمیشہ ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا: "جب تک ہم 'ایک ملک، دو نظام' پر قائم رہیں گے، ہانگ کانگ کا مستقبل یقینی طور پر بہتر ہوگا۔"
اس کے بعد  شی جن پھنگ   ہانگ کانگ سائنس پارک پہنچے ۔پرل آف دی اورینٹ کے طور پر، ہانگ کانگ کو نہ صرف بین الاقوامی مالیات، جہاز رانی اور تجارت کے تین بڑے مراکز کے طور پر اپنی حیثیت کو مستحکم کرنے اور بڑھانے کی ضرورت ہے، بلکہ وہ ایک بین الاقوامی جدت اور ٹیکنالوجی کا مرکز بھی بنا رہا ہے۔ صدر شی جن پھنگ ان اقدامات  کے اہم پروموٹر ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہانگ کانگ جانے سے صرف دو دن قبل صدر شی جن پھنگ نے ووہان کا معائنہ کرتے ہوئے تکنیکی جدت پر سب سے زیادہ زور دیا تھا۔