متحدہ عرب امارات کے صدر کی سینیئر چینی سفارت کار سے ملاقات

2022/07/02 16:30:22
شیئر:

یکم جولائی کو متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے ابوظہبی میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور دفترِ  مرکزی خارجہ امور کمیشن کے ڈائریکٹر  یانگ جے چھی سے ملاقات کی۔
یانگ جے چھی نے صدرمحمد بن زاید النہیان  کو چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے نیک خواہشات پیش کیں۔ یانگ جے چھی نے کہا کہ چین اورمتحدہ عرب امارات جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور چین مشرق وسطیٰ کی سفارت کاری میں متحدہ عرب امارات کو ترجیح دیتا ہے۔ چین قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ میں متحدہ عرب امارات   کی بھرپور حمایت کرتا ہے جب کہ متحدہ عرب امارات کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں فریق "بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹیو اور "اگلے 50 سالوں کے لیے ترقیاتی حکمت عملی" کے درمیان رابطے کو مضبوط کریں گے، اور سول ایوی ایشن، توانائی، فنانس، سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر سمیت روایتی شعبوں میں تعاون کو بڑھانا جاری رکھیں گے اور نئے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کریں گے۔
صدرمحمد بن زاید النہیان  نے چینی صدر شی جن پھنگ کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 101ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات  اور چین کے درمیان ٹھوس سیاسی باہمی اعتماد اور برادرانہ دوستی ہے جو کہ دونوں  ممالک کے درمیان باہمی احترام اور اعتماد کا نمونہ ہے۔ متحدہ عرب امارات ، چین کے ساتھ   مختلف شعبوں میں ترقیاتی حکمت عملیوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے، "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر میں عملی طور پر حصہ لینے اور  پرامن علاقائی و بین الاقوامی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا خواہش مند ہے۔