امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے دوران حاملہ خواتین کی شرح اموات بے حد بلند رہی

2022/07/05 15:44:00
شیئر:

پاپولر سائنس نامی ویب سائٹ پر شائع ایک مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اعلی آمدن والے ممالک میں سے امریکہ میں حاملہ خواتین کی شرح اموات سب سے زیادہ ہے اور تحقیق کے مطابق کووڈ-۱۹کے دوران یہ شرح مزید بدتر ہوگئی۔ 
امریکی قومی مرکز برائے شماریاتِ صحت  (NCHS) کی رواں سال کے شروع میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ  کے مطابق اس وائرس نے حاملہ خواتین کو بری طرح متاثر کیا، 2019 کے مقابلے میں 2020  میں ہونے والی اموات کی  شرح میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔جب کہ  2020 میں مجموعی شرح اموات میں 16 فیصد اضافہ ہوا۔جب کہ  28 جون کو  JAMA نیٹ ورک پر شائع ہونے والی یونیورسٹی آف میری لینڈ اور بوسٹن یونیورسٹی کے ایک تحقیق کے مطابق ، حاملہ خواتین کی شرح اموات میں اصل اضافہ تقریباً NCHS کی ابتدائی رپورٹ سے دوگنا تھا جب کہ تحقیق  سے  یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سیاہ فام اور ہسپانوی مائیں زیادہ متاثر ہوئیں۔