دو ہزار اکیس میں دنیا بھر میں بھوک سے متاثرہ افراد کی تعداد 828 ملین تک پہنچ گئی، عالمی رپورٹ

2022/07/07 14:27:16
شیئر:

 مقامی وقت کے مطابق 6 تاریخ کو اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم، زرعی ترقی کے لیے بین الاقوامی فنڈ، اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ، اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام اور عالمی ادارہ صحت نے مشترکہ طور پر "2022 دنیا میں خوراک کی سلامتی اور غذائیت" کی رپورٹ جاری کی۔  اس رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 2021 میں دنیا میں بھوک سے متاثرہ افراد کی تعداد 828 ملین تک پہنچ گئی ہے، جس میں  2020 کے مقابلے میں تقریباً 46 ملین کا اضافہ ہوا۔

غذائی  عدم تحفظ میں جنسی تفریق بھی نمایاں ہے، دنیا بھر میں 31.9 فیصد خواتین کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے، اس کے مقابلے میں مردوں میں یہ شرح 27.6 فیصد ہے۔ رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2030 تک دنیا بھر میں تقریباً 670 ملین افراد کو بھوک کا سامنا کرنا پڑے گا ، جو کہ 2015 میں بھوک کے شکار لوگوں کے تناسب کے برابر ہوگا۔
اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل چھو دونگ یو نے کہا کہ یوکرین میں جاری تنازعات کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں طویل عرصے سے جاری تنازعات،  سپلائی چین کو مزید متاثر کر رہے ہیں اور خوراک، اناج اور کھاد کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن  رہے ہیں۔