امریکی سینٹر کا دورہ تائیوان ، چین کا شدید احتجاج

2022/07/08 15:32:37
شیئر:

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیئن نے امریکی ریاست فلوریڈا کے سینیٹر اسکاٹ کے دورہ تائیوان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے تبصرے میں کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام ایک چین کے اصول اور چین -امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔یہ  باہمی تعلقات کی سیاسی بنیاد نیز باہمی فوجی تعلقات کے لیے بے حد نقصان دہ ہے اور اس سے آبنائے تائیوان کی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ چین اس  پر شدید احتجاج کرتا ہے۔