چینی اور اطالوی صدور کے قدیم رومی تہذیب کی نمائش کی افتتاحی تقریب کے لیے تہنیتی خطوط

2022/07/10 16:39:59
شیئر:

10 جولائی کو چینی صدر شی جن پھنگ اور اطالوی صدر سرجیو میٹیریلا  نے "اٹلی کی ابتدا - قدیم رومی تہذیب کی نمائش" کی افتتاحی تقریب کے لیے  تہنیتی  خطوط ارسال کیے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ  چین اور اٹلی مشرقی اور مغربی تہذیبوں کے شاندار نمائندے ہیں۔قدیم رومن تہذیب کی نمائش ،رنگین اور قیمتی ثقافتی آثار کے ساتھ اطالوی ثقافت کے ورثے کی عکاسی کر رہی  ہے۔ امید ہے کہ "چین-اٹلی ثقافت وسیاحت کا سال" موجودہ نمائش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور عوامی روابط  کو فروغ  دیا جائے گا نیز  چین-اٹلی  تعلقات کی ترقی میں نئی جان ڈالی جائے گی ۔ 
سرجیو میٹیریلا  نے اپنے  خط میں کہا کہ ثقافتی تعاون ،اٹلی اور چین دوستی کا ایک اہم حصہ ہے۔ نوول کورونا وائرس کی وبا کے دوران ،اٹلی نے چین میں "قدیم رومی تہذیب کی نمائش" اور اطالوی چینی ثقافتی  و سیاحتی سال کے تحت مختلف سرگرمیوں کا  ایک سلسلہ منعقد کیا، جو پوری طرح سے ثابت کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی جڑیں بہت گہری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو اس وقت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اور صرف یکجہتی اور تعاون کے ذریعے ہی ایک منصفانہ اور دیرپا حل تلاش کیا جا سکتا ہے ۔ اٹلی اور چین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرتے رہیں گے اور مشترکہ طور پر عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بھر پور کوشش جاری رکھیں گے ۔