جو بائیڈن کے لیے عوامی حمایت کی شرح اب تک کی کم ترین سطح پر آ گئی

2022/07/11 10:49:34
شیئر:

امریکی آن لائن پولنگ کمپنی "سوکس" کے یومیہ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق،  9 جولائی کو امریکی صدر بائیڈن کی کارکردگی کے لیےشرحِ  حمایت کی  درجہ بندی اوسطاً 30فی صد سے نیچے گر کر اب تک کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
رائے شماری کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ  امریکہ میں رجسٹرڈ ووٹرز میں سے صرف 29 فیصد بائیڈن کے کام کرنے کے طریقے کو درست مانتے ہیں، جب کہ 58 فیصد نے اسے نامنظور کیا  اور 13 فیصد نے بےیقینی کا اظہار کیا۔ رائے شماری سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ ہر عمر، تعلیمی سطح اور صنف کے افراد میں ، نصف سے زائد بائیڈن کی کارکردگی کو ناپسند کرتے ہیں۔ علاقائی نقطہ نظر سے، تقریباً تمام ریاستی رائے دہندگان کی بائیڈن کے لیےحمایت کی درجہ بندی کم ہے، یہاں تک کہ بائیڈن کی آبائی ریاست ڈیلاویئر بھی مایوسی کا شکار ہے، جس میں 54فی صد نے بائیڈن کی کارکردگی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی، گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور کسی بھی وقت سامنے آنے والا شدید معاشی بحران ،بائیڈن کی کارکردگی پر لوگوں کے عدم اطمینان کی بنیادی وجوہات ہیں۔