چین کے دوسرے قومی نباتاتی باغ کا افتتاح

2022/07/11 11:51:59
شیئر:

گیارہ جولائی کو  گوانگ چو میں ساؤتھ چائنا نیشنل بوٹینیکل گارڈن کا افتتاح ہوا۔ یہ بیجنگ نیشنل بوٹینیکل گارڈن کے بعد چین میں قائم ہونے والا دوسرا قومی نباتاتی باغ ہے۔

ساؤتھ چائنا نیشنل بوٹینیکل گارڈن اس وقت دنیا کا سب سے بڑا جنوبی سب ٹراپیکل بوٹینیکل گارڈن ہے اور چین میں  نباتاتی تحقیق اور پودوں کے تحفظ کے سب سےقدیم اداروں میں سے ایک ہے۔ اس  کا کل رقبہ 319 ہیکٹر ہے اور یہ بنیادی طور پر جنوبی چین میں پائے جانے والے پودوں نیز دنیا کےٹراپیکل اور سب ٹراپیکل علاقوں میں پائے جانے والے پودوں کے تحفظ، سائنسی تحقیق اور ان سے متعلق معلومات کی ترسیل کا کام کرتا ہے۔

ٹراپیکل رین فارسٹ  سے لے کر الپائن کے پودوں تک، خاص اور نایاب پودوں سے لے کر صحرائی پودوں تک، ساؤتھ چائنا نیشنل بوٹینیکل گارڈن میں پودوں کی 17,000 سے زیادہ انواع موجود ہیں ۔ یہاں  محفوظ کیے گئے پودوں میں، نایاب اور خطرے سے دوچار پودوں کی 643 اقسام اور اہم قومی جنگلی پودوں کی 337 اقسام موجود ہیں۔