اس وقت چین کے دریائے جو جیانگ اور دریائے یانگسی کے طاس علاقے سیلاب کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ آبی وسائل کی وزارت نے پیش گوئی کی ہے کہ آج سے اگست کے آخر تک دریائے زرد کےدرمیانی اور نشیبی علاقوں، دریائے ہائی حہ اور دیگر دریاؤں کے طاس علاقوں میں سیلاب کا اندیشہ ہے ۔ اس کے علاوہ دریائے یانگسی سمیت دیگر دریاؤں کے طاس میں موسمیاتی شدید بارشوں اور سیلاب کا امکان ہے ۔
تاحال چین میں مختلف اقسام کے 98,000 سے زائد آبی ذخائر موجود ہیں، جن میں سیلاب کو روکنے کے لیے پشتوں کی کل لمبائی 430,000 کلو میٹر سے زائد ہے ۔ اس کے علاوہ 11,000 کلومیٹر پر چھوٹے اور درمیانے دریا وں کا انتظام کیا گیا ہے ۔ چین کے سات بڑے دریائی طاسوں میں بنیادی طور پر سیلاب پر قابو پانے کا انجینئرنگ سسٹم بنایا گیا ہے ۔ارلی وارننگ اور نگرانی کا نظام مزید جامع ہو چکا ہے، اور شدید سیلاب سے نمٹنے کی صلاحیت نمایاں طور پر بہتر ہوئی ہے ۔