آبنائے تائیوان کے نوجوان قومی نشاتہ الثانیہ کے چینی خواب کے لیے مشترکہ کوشش کریں ، شی جن پھںگ

2022/07/12 19:53:42
شیئر:
چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے آبنائے تائیوان کے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ قومی نشاتہ الثانیہ کے چینی خواب کے لیے مشترکہ کوشش کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صوبہ فوجیان کے شہر شیامن میں منعقد ہونے والے آبنائے  یوتھ فورم میں شریک تائیوان کے نوجوانوں کے نام جوابی خط میں کیا  ۔شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ تائیوان کے نوجوانوں کو چائنیز مین لینڈ پر اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے ایک اسٹیج ملا ہے، انہوں نے مادر وطن کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا ہے اور آبنائے تائیوان کے  دونوں کناروں کے ہم وطنوں کے درمیان گرمجوشی کے جذبات کو محسوس کیا ہے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تائیوان کے نوجوان چائنیز مین لینڈ  کے حوالے سے اپنے تجربات اور احساسات تائیوان میں رہنے والوں کے ساتھ شیئر کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ تائیوان کے نوجوان چائنیز مین لینڈ کے بارے میں جان سکیں اور  یہاں کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر قومی نشاتہ الثانیہ کے لیے مسلسل جدوجہد کریں۔