امریکی معیشت آئندہ سال کے اوائل میں کساد بازاری کے مرحلے میں داخل ہو جائے گی ، تجزیہ نگار کائل شوسٹاک

2022/07/13 16:53:23
شیئر:
میڈیا ادارے تاس نے نیویگیٹر پرنسپل انویسٹرس کے ڈائریکٹر کائل شوسٹاک کے حوالے سے بتایا کہ امریکی معیشت آئندہ سال کے اوائل میں کساد بازاری کے مرحلے میں داخل ہو جائے گی جو چھ ماہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہ سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ مندی تمام اقتصادی شعبوں کو  بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔یہ مرحلہ کافی تکلیف دہ ہو گا ، اس کے نتائج ایک طویل عرصے تک محسوس کیے جائیں گے، اور تقریباً تمام شعبوں  پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔