چینی صدر شی جن پھنگ کا سنکیانگ کے شہر اُرمچی کا دورہ

2022/07/15 08:56:51
شیئر:

چینی صدر شی جن پھنگ  نے بارہ سے تیرہ جولائی تک سنکیانگ کے شہر اُرمچی کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے سنکیانگ یونیورسٹی ،اُرمچی انٹرنیشنل لینڈ پورٹ ایریا،تھیان شان ڈسٹرکٹ کی گو ایوان شیانگ رہائشی کمیونٹی  اورسنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے میوزیم کا دورہ کیا ۔اس موقع پر شی جن پھنگ نے سنکیانگ میں باصلاحیت افراد کی تربیت ، کووڈ۔19 وبا کے انسدادی  اقدامات ،اقتصادی و سماجی ترقی  اورقومیتوں کے درمیان اتحاد کے فروغ کا جائزہ لیا ۔