اقوام متحدہ کی طرف سے پائیدار ترقی پر اعلیٰ سطحی سیاسی فورم کا انعقاد

2022/07/16 14:59:25
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 15 تاریخ کو اقوام متحدہ کی طرف سے پائیدار ترقی پر اعلیٰ سطحی سیاسی فورم کے موقع پر، چین، پاکستان، جنوبی افریقہ اور فجی سمیت دیگر ممالک نے مشترکہ طور پر ایک ویڈیو سیمینار منعقد کیا، جس کا موضوع "پائیدار ترقی کے لیے سمندر کا جدید قانون"ہے۔

ویڈیو سیمینار کی میزبانی اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے کی۔ چینی نمائندے نے کہا کہ اس وقت عالمی سمندری نظم و نسق کو ماحولیاتی آلودگی، موسمی تبدیلی اور سطح سمندر میں اضافے سمیت چیلنجز کا سامنا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی ترقی کا انشیٹیو پیش کیا تھا۔ چین بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر سمندری نظام کے دفاع اور سمندری امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
متعدد مندوبین نے تقاریر کیں اور عالمی ترقی کے انشیٹیو کے ذریعے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے چین کی کوششوں کو سراہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم کا خیال ہے کہ چین کی طرف سے پیش کردہ عالمی ترقیاتی انیشیٹیو سے  پائیدار ترقی کے ہدف کو  حاصل کرنے کے لیے موثر رفتار کر برقرار رکھا جا سکتا ہے۔