چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ سنکیانگ کے بارے میں عام لوگوں کا ردعمل

2022/07/17 15:40:56
شیئر:

چینی صدر شی جن پھنگ نے سنکیانگ کے دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور انتظامات پرجامع عمل درآمد ، نئے دور میں سنکیانگ کی گورننس کے لیے پارٹی کی حکمت عملی کا مکمل اور درست طریقے سے نفاذ،سنکیانگ میں سماجی خوشحالی اور طویل مدتی استحکام کے عمومی اہداف کے حصول کے لیے لازم ہے۔ 
سنکیانگ یونیورسٹی کی نائب سربراہ زُلیاٹی سمائی نے کہا کہ صدر شی نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ ہمیں چینی خصوصیات کے حامل قومیتی مسائل کے حل کے صحیح راستے پر گامزن رہنا چاہیے۔ گزشتہ برسوں میں پارٹی اور ملک کی ترقی کے تجربات نے ثابت کیا ہے کہ ہمارا قومیتی نظریہ اور پالیسیاں اچھی اور موثر ہیں۔ پختہ یقین ہے کہ شی جن پھنگ کے چینی خصوصیات کا حامل نئے عہد میں سوشلسٹ نظریے کی رہنمائی میں تمام قومیتی گروہوں کے عظیم اتحاد کے ساتھ چین تیزی سےترقی کرے گا۔
ارمچی شہرکے رہائشیابولیتی ٹرکسن نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ ہمارے بارے میں بہت فکر مند ہیں ، میں بہت متاثر ہوں۔ پچھلے دس سالوں میں سنکیانگ میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہماری زندگی بہتر سے بہتر ہوتی جائے گی، اور میں ہماری مادر وطن کی خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں۔