یورپ میں کساد بازاری کے امکانات 50 فیصد سے زائد ، عالمی شہرت یافتہ ماہر اقتصادیات

2022/07/18 09:50:02
شیئر:

امریکہ کے  مشہور سرمایہ کاری بینک مورگن اسٹینلے کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو  جیمز  گورمین نے حال ہی میں فرانسیسی  میڈیا "سنڈے" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یورپ میں کساد بازاری کا امکان 50فیصد سے "کہیں زائد" ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی معیشت میں کساد بازاری کا خطرہ تقریباً 50 فیصد ہے جبکہ یورپ میں کساد بازاری کا خطرہ  زیادہ واضح ہے،  اگرچہ یورپ میں کساد بازاری کا امکان 100 فیصد نہیں ہے لیکن یہ لازماً 50 فیصد سے زائد ہوگا۔