چینی لوگوں کا چاند پر تحقیقاتی خواب

2022/07/19 15:27:46
شیئر:

چینی لوگوں کے نزدیک چاند کی ایک خاص اہمیت ہے۔ یہ عام اجرام فلکی میں شامل نہیں۔  اس سے بہت سی افسانوی داستانیں وابستہ ہیں، یہ چینی لوگوں کی روحانی دنیا کا حصہ ہے۔ یہ چینی شاعری میں استعمال ہونے والا خوبصورت استعارہ ہے، اس کے چینی تاریخ اور ثقافت پر گہرے نقوش ہیں۔
قدیم زمانے سے لے کر آج تک، چینیوں نے ہمیشہ چاند کے بارے میں  اپنے تخیل اور تلاش کو برقرار رکھا ہے۔ 2004 میں چین نے چاند پر تحقیق کرنے کے لیے "چھانگ عہ پروجیکٹ" شروع کیا۔ 2007 سے، جب چھانگ عہ نمبر ایک نے پورے چاند کی تصویر لی، 2020 تک، جب چھانگ عہ نمبر پانچ نے چاند سے نمونہ حاصل کیا، چین کی چاند پر تحقیقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے۔